Urdu Deccan

Sunday, October 31, 2021

سوپنل تیواری

 یوم پیدائش 06 اکتوبر 1984


عشق کی اک رنگین صدا پر برسے رنگ 

رنگ ہو مجنوں اور لیلیٰ پر برسے رنگ 


کب تک چنری پر ہی ظلم ہوں رنگوں کے 

رنگریزہ تیری بھی قبا پر برسے رنگ 


خواب بھریں تری آنکھیں میری آنکھوں میں 

ایک گھٹا سے ایک گھٹا پر برسے رنگ 


اک سترنگی خوشبو اوڑھ کے نکلے تو 

اس بے رنگ اداس ہوا پر برسے رنگ 


اے دیوی رخسار پہ تیرے رنگ لگے 

جوگی کی المست جٹا پر برسے رنگ 


میرے عناصر خاک نہ ہوں بس رنگ بنیں 

اور جنگل صحرا دریا پر برسے رنگ 


سورج اپنے پر جھٹکے اور صبح اڑے 

نیند نہائی اس دنیا پر برسے رنگ


سوپنل تیواری


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...