Urdu Deccan

Thursday, December 1, 2022

جعفر رضا

یوم پیدائش 10 دسمبر 1939

دیکھے تو تمدن کا بننا کوئی اردو میں 
بیگانہ مزاجوں کی ہے دوستی اردو میں 

الفاظ نئے ڈھالے کیا کیا نئی اردو میں 
رائج متبادل ہیں جن کے کئی اردو میں 

ہے قید علاقے کی مذہب کی نہ ملت کی 
ملتے ہیں دل و جاں کے رشتے کئی اردو میں 

ژولیدہ بیاں وہ ہیں پیچیدہ زباں ان کی 
اک شرط صفائی کی بس رہ گئی اردو میں 

ہے ترجمے کے بل پر یہ دام زباں دانی 
اک کاوش بے دانش پھر پھنس گئی اردو میں 

اب شاید اسی صورت کچھ بات بنے ان کی 
سوچی تھی جو انگلش میں تحریر کی اردو میں 

یہ ان کی نگارش ہے یا دوسروں کی اترن
یہ ساری بڑی باتیں ہیں کون سی اردو میں 

دیکھی جو مری اچکن وہ شوخ پکار اٹھا 
جچنے لگے سرکار اب اپنی نئی اردو میں 

کیا خوب ہی جچتی ہے ان مشرقی کپڑوں میں 
انگریزی میں یہ کیا تھی کیا ہو گئی اردو میں 

شکوہ نہ شکایت ہے پیچیدہ بیانی کی 
کیوں تلخ یہ لہجہ ہے کہیے بھئی اردو میں 

جعفر رضا

No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...