Urdu Deccan

Friday, April 2, 2021

ارشد شاہین

 یوم پیدائش 03 اپریل 1970


کہا تھا عشق کا پیشہ تُو اختیار نہ کر

جو کر لیا ہے تو اب زخمِ دل شمار نہ کر


پلٹ کے اب نہیں آئے گا وہ، یقیں کر لے

بھلا دے اس کو، مری مان، انتظار نہ کر


ذرا سی ٹھیس اسے چکنا چور کر دے گی

یہ دل ہے اور نہیں اتنا پائیدار، نہ کر


میں تیرے ساتھ ہوں لیکن یہ مشورہ ہے تجھے

تو میری ذات پر اتنا بھی اعتبار نہ کر


نکال اپنے لیے آپ ہی کوئی رستہ

بنی بنائی ہوئی رہ پہ انحصار نہ کر


بکھیر چار سو احساس کی مہک ارشد

سخن کی آڑ میں لفظوں کا کاروبار نہ کر



ارشد شاہین


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...