Urdu Deccan

Sunday, October 31, 2021

عاطف خان

 یوم پیدائش 16 اکتوبر


دیے اپنی ضو پہ جو اترا رہے ہیں 

اندھیرے محافظ ہوئے جا رہے ہیں 


جو ہم دل کے دل میں ہی دفنا رہے ہیں 

وہ اسرار خود ہی کھلے جا رہے ہیں 


انہیں بھولنا اتنا آساں نہ ہوگا 

مری زندگی جو ہوئے جا رہے ہیں 


تمہاری صداقت کی ہے یہ ہی قیمت 

ہم الزام سر پہ لیے جا رہے ہیں 


ہمی سے ہے غافل ہمارا مسیحا 

ادھر آس میں زہر ہم کھا رہے ہیں 


عاطف خان


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...