یوم پیدائش 04 دسمبر 1971
وہ جس نے ایک زمانے کو ٹال رکھا ہے
اسی کی میز پہ میرا سوال رکھا ہے
وہ ایک لمحہ جسے میں نے سرسری جانا
سنا ہے اس نے ابھی تک سنبھال رکھا ہے
یہ دیکھ لے کہ ترے بعد بھی میں زندہ ہوں
یہ دیکھ لے کہ ترا بھی خیال رکھا ہے
کبھی تو سوچ، ترے آس پاس رہ کر بھی
تری طلب نے مجھے کیوں نڈھال رکھا ہے
نوید صادق
No comments:
Post a Comment