Urdu Deccan

Friday, February 25, 2022

قیصر امام قیصر

 یوم پیدائش 10 فروری 1962


وہ جفا کرتے رہے اور میں وفا کرتا رہا

وار اُن کا اس لیے اکثر خطا کرتا رہا


مانگتا تھا رات دن رب سے دعا جس کے لیے

وہ ہمیشہ میرے حق میں بدعا کرتا رہا


آندھیوں کی زد میں آکر ہوگیا ظالم فنا

بھائی سے جو بھائی کو ہردم جدا کرتا رہا


دن میں جو سجدے کیا کرتا تھا رب کے سامنے

شب کی تنہائی میں لیکن وہ خطا کرتا رہا


اُس کو جنت کی بشارت خود بخود مل جائے گی

زندگی بھر باپ ماں سے جو وفا کرتا رہا


پیشِ حق دینا پڑے گا ان گناہوں کا حساب

چھپ کے قیصر جن گناہوں کو سدا کرتا رہا


قیصر امام قیصر


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...