یوم پیدائش 12 فروری 1974
جب تری یاد ساتھ چلتی ہے
زندگی راہ میں بہلتی ہے
کاش تم ہوتے میرے پہلو میں
ہجر کی رات آنکھ ملتی ہے
تجھ کو احساس تو ہوا آخر
میرے سائے میں زیست پلتی ہے
تجھ سے مل کر سکوں نہیں ملتا
دکھ کی پرچھائیں ساتھ چلتی ہے
پھر تجھے اپنے پاس میں دیکھوں
اس تمنا میں رات ڈھلتی ہے
رات تک تھا جہاں مرا مسکن
صبح دیکھا تو آگ جلتی ہے
اے حناؔ تیری میٹھی باتوں سے
”نغمگی سی فضا میں ڈھلتی ہے“
صابرہ خاتون حنا
No comments:
Post a Comment