یوم پیدائش 28 فروری 1948
کردار کا اک حسن تھا کردار کے پیچھے
سرحد کی ہنسی تھی کسی تلوار کے پیچھے
شاید وہ پرندوں کو غذا بانٹ رہا ہے
مردہ ہے کوئی جسم جو کہسار کے پیچھے
جذبات کا اک کوہ گراں رکھتا ہے دل پر
دہکی ہوئی اک آگ ہے فن کار کے پیچھے
باتوں کی صداقت کو کسی نے نہیں پرکھا
سب دوڑ پڑے سرخیٔ اخبار کے پیچھے
غزلوں میں متینؔ اپنی بڑا لطف ہے پنہاں
ہیں کتنے فسانے مرے اظہار کے پیچھے
متین عمادی
No comments:
Post a Comment