Urdu Deccan

Monday, February 28, 2022

سیف خان سیف

 یوم پیدائش 28 فروری


صد شکر ابرِ ہجر مرے سر سے چھٹ گیا

یہ بات ہے جدا کہ بدن دکھ سے اٹ گیا


وابستگی دو گام کی عمریں نگل گئی

 اور دو پلوں کا فاصلہ صدیوں میں بٹ گیا


دیتا رہا وہ پہلے جدائی کے مشورے 

رُخصت سمے پھر آ کے وہ مجھ سے لپٹ گیا


مولا عدم وجود کے یہ خوابگوں سفر 

میں سوچتے ہی سوچتے رستہ بھٹک گیا


پرچھائیاں ملال کی سینے سے جھڑ گئیں 

شہنائیوں کی بھیڑ میں سایہ بھی گھٹ گیا


اس وقتِ رائیگاں کا، بھلا کس سے ہو گلہ؟

کٹنا تھا کس کے ساتھ ،کہاں سیف کٹ گیا


سیف خان سیف


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...