یوم پیدائش 01 مئی 1950
ایک جگنو سے کام کیا لیں گے
آج کی رات گھر جلا لیں گے
کارواں سے بچھڑنے والے ہی
اک نیا راستہ نکالیں گے
وقت کے آئینے سے اپنا عکس
وقت پڑنے پہ ہم ہٹالیں گے
وہ بھی ہنس کر مزاج پوچھے گا
ہم بھی مایوسیاں چھپا لیں گے
تم ہمارے نہیں ہوئے تو کیا
دل ہمارا ہے ہم منالیں گے
دوستی کی نباہ کی خاطر
دوستوں سے فریب کھالیں گے
اکرام حسین آزاد
No comments:
Post a Comment