یوم پیدائش 02 مئی 1975
گھر آنگن کا منظر بدلا بدلا ہے
ہر گلشن کا منظر بدلا بدلا ہے
مسخ ہوئی ہے مشترکہ تہذیب یہاں
گنگ و جمن کا منظر بدلا بدلا ہے
آج یہاں کچھ شرم و حیا کی دیوی کے
پیراہن کا منظر بدلا بدلا ہے
کورونا نے ایسے دن دکھلائے ہیں
بزم سخن کا منظر بدلا بدلا ہے
گلے ملیں کیا ، ہاتھ ملانا ہے مشکل
عید ملن کا منظر بدلا بدلا ہے
سچ کو سچ کہنے سے وہ بھی ہے قاصر
ہر درپن کا منظر بدلا بدلا ہے
امان ذخیروی

No comments:
Post a Comment