Urdu Deccan

Sunday, July 17, 2022

مظفر پرواز

یوم پیدائش 07 جولائی 1980

تم ہمارے اشک مثل آب مت دیکھا کرو
انگلیوں سے چھو کے تم تیزاب مت دیکھا کرو

جو نہ پورے ہو سکے وہ خواب مت دیکھا کرو
باؤلے ہو جاؤگے مہتاب مت دیکھا کرو

جن کو ہم نے بند کرکے خود رکھے ہیں آج تک
تم ہمارے ماضی کے وہ باب مت دیکھا کرو

تم بھی ان میں ڈوب جاؤگے ہماری مان لو
چشمے سے بہتے ہوئے سیلاب مت دیکھا کرو

ہچکچا کر رہ گئے ساحل نشیں ہو جاؤگے
گر شناور بننا ہے گرداب مت دیکھا کرو

بانٹنے ہو ریوڑی تو اک سرے سے سب کو دو
کیسے رشتے دار کیا احباب مت دیکھا کرو

اس جہاں میں ہے فقط ایمان والے قیمتی
ہر کسی کو تم یہاں نایاب مت دیکھا کرو

جب خدا پر ہے یقیں تو مال و زر کیا دیکھنا
جب سفر پر چل پڑے اسباب مت دیکھا کرو

ہے غلط فہمی تیری پرواز وہ مل جائیں گے
تم گدھو کے درمیاں سرخاب مت دیکھا کرو 

مظفر پرواز



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...