Urdu Deccan

Wednesday, September 21, 2022

ڈاکٹر ہلال فرید

یوم پیدائش 02 سپتمبر 1959

یہ وصال و ہجر کا مسئلہ تو مری سمجھ میں نہ آ سکا 
کبھی کوئی مجھ کو نہ پا سکا کبھی میں کسی کو نہ پا سکا 

کئی بستیوں کو الٹ چکا کوئی تاب اس کی نہ لا سکا 
مگر آندھیوں کا یہ سلسلہ ترا نقش پا نہ مٹا سکا 

مری داستاں بھی عجیب ہے وہ قدم قدم مرے ساتھ تھا 
جسے راز دل نہ بتا سکا جسے داغ دل نہ دکھا سکا 

نہ ہی بجلیاں نہ ہی بارشیں نہ ہی دشمنوں کی وہ سازشیں 
بھلا کیا سبب ہے بتا ذرا جو تو آج بھی نہیں آ سکا 

کبھی روشنی کی طلب رہی کبھی حوصلوں کی کمی رہی 
میں چراغ کو ترے نام کے نہ جلا سکا نہ بجھا سکا 

وہ جو عکس رنگ ہلالؔ تھی وہ جو آپ اپنی مثال تھی 
مجھے آج تک ہے خلش یہی تجھے وہ غزل نہ سنا سکا

ڈاکٹر ہلال فرید



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...