Urdu Deccan

Friday, January 13, 2023

شہرِ حسن

یوم پیدائش 01 جنوری 2000

لوحِ محفوظ کے اشارے میں
آدمی ہے سو ہے خسارے میں

قیس سے مل چکی ہوں صحرا میں 
کچھ رہا ہی نہیں بچارے میں

اُن پہ لیلیٰ کی طرح مر جائوں
 اور چمک جائوں پھر ستارے میں

وہ سمندر میں لہر ہے جیسے
ایسی کیا چیز ہے تمہارے میں 

یہ جو لپکا تو حشر کر دے گا
عشق آیا ہے دل شرارے میں 

جھوم جائوں گی عرش کے سایے
حسن آیا ہے میرے وارے میں 

آئینہ ہے وہ میرے جیسا ہے
دیکھ آئی ہوں میرے پیارے میں 

یہ تخیل ہے یہ تصور ہے
دیکھتی عرش ہوں نظارے میں

جب ترا ہاتھ، ہاتھ میں پایا
زندگی مل گئی سہارے میں 

نیم جاں ہوں میں ہجر میں تیرے
 چیر دوں گی یہ دل بھی آرے میں 

حسن کی تاب آپ ہے شہرو
عشق کی گونج اس کے نعرے میں

شہرِ حسن



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...