یوم پیدائش 10 جنوری 1979
تو خالق ہے تو مالک ہے تو ہے مختار یا اللہ
تری مخلوق کرتی ہے ترے اذکار یا اللہ
زمیں کا فرش روشن ہے تجھی سے عرش روشن ہے
ہر اک شئے میں ترے جلوے ترے انوار یا اللہ
تری قدرت نے زندہ پیٹ میں مچھلی کے رکھا ہے
دہکتی آگ کو تونے کیا گلزار یا اللہ
زباں بھی پاک ہوجائے یہ دل بھی صاف ہوجائے
مری سانسوں میں ذکرِ حق کا دے اظہار یا اللہ
علی کو اور دے زور قلم,فضل وکرم کردے
تری حمد و ثنا سے ٹھیک ہو معیار یا اللہ
#پیر #محمد #علی #نعیمی
#Peer #Mohammad #Ali #Naeemi
#urdupoetry #urdudeccan #اردودکن #اردو #شعراء #birthday #پیدائش #شاعری #اردوشاعری #اردوغزل #urdugazal #urdu #poetrylover

No comments:
Post a Comment