Urdu Deccan

Sunday, January 10, 2021

حفیظ شہزاد ہاشمی

یوم پیدائش کی مبارک باد

یوم پیدائش 10 جنوری 1965

وفا کا استعارہ ڈھونڈنے نکلا

سمندر کا کنارا ڈھونڈنے نکلا


ہتھیلی پر سجا کر تیرگی اپنی

مقدر کا ستارہ ڈھونڈنے نکلا


پریشاں آبلہ پا خار رستوں پر

نشاں کوئی تمھارا ڈھونڈنے نکلا


نکلنے کے لئے غم کے سمندر سے

میں تنکے کا سہارا ڈھونڈنے نکلا


ہزاروں مشرکوں کے بیچ سے اٹھ کر

مشیت کا اشارہ ڈھونڈنے نکلا


نصاب ِ غم سبھی شہزاد پڑھ کر میں

خوشی کا اک شمارہ ڈھونڈنے نکلا


حفیظ شہزاد ہاشمی


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...