یوم پیدائش 10 جنوری
عشق کے آئینے میں رہتے ہیں
رات بھر رتجگے میں رہتے ہیں
عاشقوں کو مراد ملتی ہے
ہجر کے سلسلے میں رہتے ہیں
جن پہ ہو جائے اک نگہ مستم
مست وہ ولولے میں رہتے ہیں
عمر ساری نہیں مفر ممکن
لوگ اپنے کیے میں رہتے ہیں
شوق چلنے کا دل کے اندر ہے
ہم تبھی راستے میں رہتے ہیں
اب اسی کا خمار ہے منصور
اب اسی کے نشے میں رہتے ہیں
منصور مختار اعوان
No comments:
Post a Comment