یوم پیدائش 01 جنوری 1973
پھرے سب ہے اپنی ضرورت اٹھائے
مری پیاس کی کون شدت اٹھائے
اٹھایا ہے کس کو یہاں بزدلی نے
اٹھے گا وہی جو ہے ہمت اٹھائے
ہوئے ہاتھ پیلے امیری کے، غربت
کھڑی رہ گئی اپنی سیرت اٹھائے
حسیں لگ رہی ہے نگاہوں کو کتنی
زمیں لالہ و گل کی رنگت اٹھائے
زین العابدین شرر
No comments:
Post a Comment