Urdu Deccan

Tuesday, February 8, 2022

اختر علیم سید

 یوم پیدائش 02 فروری 1952


کمالِ شوق یہی ہے تو با کمال ہیں ہم

ملے بغیر بھی آسودہءِ وصال ہیں ہم


رعایتیں ہمیں حاصل تھیں پیش دستی کی

اسے یقین تھا شائشتہِ جمال ہیں ہم


ہمیں نے ظلمتِ شب سے سحر تراشی ہے

ہمیں مثال بناؤ کہ بے مثال ہیں ہم


وہ جانتے ہیں جو علمِ شناخت رکھتے ہیں

ہمارے جیسے ہزاروں ہیں خال خال ہیں ہم


ستم تو یہ ہے کہ اپنی کبھی سنی ہی نہیں

خود آپ اپنے لئے جان کا وبال ہیں ہم


کچھ اس طرح ہمیں سلجھا رہا ہے وہ اختر

کہ جیسے الجھا ہوا سا کوئی سوال ہیں ہم


اختر علیم سید


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...