Urdu Deccan

Thursday, April 14, 2022

عابد عمر

 یوم پیدائش 12 اپریل 1977


یقیں نہیں تھا کسی پہ مجھ کو سو راستے میں ٹھہر گیا ہوں

وگرنہ ماضی میں جس نے مجھ سے جدھر کہا میں ادھر گیا ہوں


میں بے وجہ تو نہیں چھپاتا جہان بھر سے شناخت اپنی

ہزار عیبوں سے واسطہ ہے تبھی تو خود سے مکر گیا ہوں


تلاشِ بسیار پر بھی دھڑکن کا مل سکا نہ سراغ کوئی

ہوں ایک مدت سے مخمصے میں ابھی ہوں زندہ کہ مر گیا ہوں


عمر حقائق سے آشنائی عجب اذیت سی دے رہی ہے

وہ آئینے سے ڈرا ہوا ہے میں اپنے سائے سے ڈر گیا ہوں


عابد عمر




No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...