Urdu Deccan

Sunday, July 17, 2022

رئیس عزیز

یوم پیدائش 15 جولائی 

اس شہر میں خوش رہنے کے اسباب تو تھے نا
کچھ تھا کہ نہیں تھا مرے احباب تو تھے نا 

رونے سے کیا کرتے تھے ہم آئینے صیقل 
تنہائی میں رہنے کے بھی آداب تو تھے نا

میری بھی ترے ساتھ بندھی آس تو تھی نا
تیرے بھی مرے ساتھ جڑے خواب تو تھے نا

پلکوں پہ کھل اٹھتے تھے چمکتے ہوئے موتی 
آنکھوں کے کنارے میرے شاداب تو تھے نا 

ہاتھوں سے پھسلنے نہیں دینا تھا کہ ہم لوگ
نایاب اگرچہ نہ تھے کم یاب تو تھے نا 

رئیس عزیز



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...