Urdu Deccan

Sunday, July 17, 2022

ظفر سراج

یوم پیدائش 08 جولائی 1966

ہے عشق گر مرا سچا تو مشتہر کردے
مرے خدا! مرے دل کی اسے خبر کردے

جہاں رہے وہ مجھے لفظ لفظ پڑھتا رہے
ادب نگر میں مجھے اتنا نامور کردے

شبیہہ اس کی ابھر آئے جب میں یاد کروں
مرے خیال کو ایسا تو باہنر کردے

یہ غم حیات کے ، یہ چشم نم ، یہ سوز دروں
اسے جو یاد کروں سب کو بے اثر کردے

ہوا کے دوش پہ بہتا چلوں میں اس کی طرف
مرے خیال کوتو اس کا نامہ بر کردے

میں اس کی یاد میں گزرا ہوا ہوں اک لمحہ
نہ مجھ کو چھوڑ یونہی، مجھ کو معتبر کردے

اگر ہوں ضربِ ستم تو صدا بہ صحرا کر
الم نصیب صداہوں تو بااثر کردے

سخنوروں میں ظفر کا بھی نام شامل ہو
خدایا اس کے قلم کو بھی معتبر کردے

ظفر سراج



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...