Urdu Deccan

Sunday, July 17, 2022

صفی الله

یوم پیدائش 08 جولائی 2000

ہجر کا بوجھ ابھی اور اٹھانا ہے مجھے 
عشق کیا چیز ہے بچوں کو بتانا ہے مجھے

میرے اندر کا خلا پُر کرے خلوت نہ رہے
 ایسا اک شخص سرِ بزم بٹھانا ہے مجھے

میں ادھورا ہوں جوانی میں کمی اس کی ہے
۔یہی احساس ستم گر کودلانا ہے مجھے

نام آیا ترا چہرے پہ تبسم آیا
شرط یہ تھی کہ سر بزم ہنسانا ہے مجھے

پیار مفلس کے نصیبوں میں کہاں ہوتا ہے
اسں کو پانے کیلئے پیسہ کمانا ہے مجھے

ساری دنیا کا مجھے غم نہیں رُوٹھے بے شک
میری دنیا ہے وہی ایک منانا ہے مجھے

صفی الله


 

No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...