Urdu Deccan

Saturday, January 23, 2021

سمن دھنگرا دگل

 یوم پیدائش 23 جنوری


نہ روک پائیں گئے دل کو خوشی منانے سے

ہماری خاک یہاں لگ گئی ٹھکانے سے


حضور آپ کے ہسنے سے مسکرانے سے

چمن میں پھول کھلے ہیں اسی بہانے سے


خوشی بہار سکون و قرار اور نیندیں

یہ ہم سے روٹھ گئے تیرے روٹھ جانے سے


میں عشق ہوں مجھے سب سے چھپا کے تم رکھنا

میری زمانے سے ان بن ہے اک زمانے سے


میں آج برق سے اتنا ضرور پوچھوں گی

کہ تیری کون سی رنجش ہے آشیانے سے


وطن پرستی کی یہ بھی تو ایک ضمانت ہے 

کہ ہم کو پیار ہے اقبال کے ترانے سے


سمن اگر یہ محبت نہیں تو پھر کیا ہے

میں اس کو آج بھی خاصر ہوں بھول جانے سے


سمن دھنگرا دگل


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...