Urdu Deccan

Tuesday, November 22, 2022

محمد نعیم جاوید نعیم

یوم پیدائش 07 نومبر 1954

محبت کے مراحل ہوں یا میدان عداوت ہو 
کبھی جذبات میں بہنا مجھے اچھا نہیں لگتا 

وہ اتنا خوب صورت ہے کہ اس کے جسم پر سج کر 
کوئی زیور کوئی گہنا مجھے اچھا نہیں لگتا 

سنو منظور ہیں اب تو مجھے نا حق سزائیں بھی 
سدا ملزم بنے رہنا مجھے اچھا نہیں لگتا 

رفاقت کے معانی جس نے سمجھائے مجھے برسوں 
اب اس کو بے وفا کہنا مجھے اچھا نہیں لگتا 

مرا تو سلسلہ ہے خرقہ پوشوں کے قبیلے سے 
مجھے مت خلعتیں پہنا مجھے اچھا نہیں لگتا 

کناروں کی الگ ہی بات ہوتی ہے نعیمؔ اپنی 
جزیروں پر سدا رہنا مجھے اچھا نہیں لگتا 

محمد نعیم جاوید نعیم



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...