Urdu Deccan

Tuesday, November 22, 2022

اسد اقبال

یوم پیدائش 06 نومبر 1985

غور سے سُن مری یہ بات سمجھ
عشق کر اور کائنات سمجھ

مر کے جی، جی کے مر، فنا سے گُزر
اِس طرح مقصدِ حیات سمجھ

جاگ پہلو سے اِس کے راز کشید
کیوں بنائی گئی ہے رات سمجھ

یہ زمیں آسمان سات ہیں سب
خاص ہے یار حرف ِ سات سمجھ

دیکھ لہجے کی چاشنی پہ نہ جا
اِس میں پنہاں تاَثُّرات سمجھ 

دوستا اُس کے بعد دل کو لگا
پیشتر آدمی کی ذات سمجھ

مشورہ مان صورتوں کو نہ دیکھ
اِن حسینوں کی نفسیات سمجھ

یاد کر عرصہ ء شباب اسد
اور پِسَر کی سفارشات سمجھ 

اسد اقبال



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...