ہم پہ خالق نے کرم جب سے ہی فرمایا ہے
ہم کو کچھ لفظ سجانے کا ہنر آیا ہے
مدحتِ آل محمد میں مودت کی ہے
حرف کی شکل میں نایاب گہر آیا ہے
آل یسٰین سے کی میں نے مودت جب سے
میرے حصے میں بھی فردوس کا گھر آیا ہے
یا علی کہہ کے پکارا ہے جو نصرت کیلئے
میری امداد کو وہ شام و سحر آیا ہے
خوش نصیبی ہے یہ شمسی میری کتنی دیکھو
در احمد کی طرف عزمِ سفر آیا ہے
مبارک علی شمسی
No comments:
Post a Comment