Urdu Deccan

Sunday, January 15, 2023

عتیق الرحمن صفی

یوم پیدائش 07 جنوری 1972

مری مشکل اگر آساں بنا دیتے تو اچھا تھا 
لبوں سے لب دم آخر ملا دیتے تو اچھا تھا 

میں جی سکتا تھا بس تیری ذرا سی اک عنایت سے 
مرے ہاتھوں میں ہاتھ اپنا تھما دیتے تو اچھا تھا 

مری بیتاب دھڑکن کو بھی آ جاتا قرار آخر 
مرے خوابوں کی دنیا کو سجا دیتے تو اچھا تھا 

تمہاری بے رخی پر دل مرا بے چین رہتا تھا 
کبھی عادت یہ تم اپنی بھلا دیتے تو اچھا تھا 

کبھی اس جلد بازی کا ثمر اچھا نہیں ہوتا 
کوئی دن اور چاہت میں بتا دیتے تو اچھا تھا 

صفیؔ آنسو بھی دشمن بن گئے ہیں دیکھ لے آخر
نہ ان کو ضبط کرتے تم بہا دیتے تو اچھا تھا

عتیق الرحمن صفی

 

No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...