کریں تحسین کیا اس سادگی کی
ضرورت کیا اسے مشاطگی کی
کھلا پیسہ ہو یا عریانیت ہو
بدل جاتی ہے کیوں نیت سبھی کی
منڈیروں پر جو کوا بولتا ہے
ہے شاید گھر میں پھر آمد کسی کی
مجھے معلوم ہے وہ جانتا ہے
وجہ کیا ہے مری دیوانگی کی
مسرت سے جو لمحے بیت جائیں
نہیں اُمید ان کی واپسی کی
منالوں گا اسے قیصر میں جا کر
وجہ معلوم ہو ناراضگی کی
No comments:
Post a Comment