محبت سے تلاوت کر رہا ہوں
خدایا! میں عبادت کر رہا ہوں
کسی نے کہہ دیا ہے میری ماں سے
کہ میں تجھ سے محبت کر رہا ہوں
وفاوءں سے بھری اک انجمن میں
میں پہلی بار شرکت کر رہا ہوں
کسی نے مجھ سے نظروں سے کہا ہے
میں آنکھوں سے شررات کر رہا ہوں
زمیں پر روشنی کوئی نہیں ہے
میں سورج سے شکایت کر رہا ہوں
سید حامد حسین شاہ
No comments:
Post a Comment