Urdu Deccan

Friday, January 13, 2023

مقیم اثر بیاولی

یوم پیدائش 31 دسمبر 1941

سر بُریدہ خداؤں کی پہچان کیا
نم، نمیدہ ہواؤں کی پہچان کیا

کِشت لا حاصلی، یاسیت درد و غم
نا شنیدہ دعاؤں کی پہچان کیا

کٹ کے سورج سے نذرِ ہوا ہو گئیں
غم رسیدہ شعاؤں کی پہچان کیا

دیدہ و دل کی حیرانیاں برف زار
دیدہ، دیدہ اداؤں کی پہچان کیا

نیل کی موج پر حکم فرعون کا
پر بُریدہ عصاؤں کی پہچان کیا

کاسۂ سر طلب، گنجِ گوہر طلب
آفریدہ صداؤں کی پہچان کیا

گل سے چہرے ترس جائیں مسکان کو
آرمیدہ بلاؤں کی پہچان کیا

ہر بدن دھوپ کے پیرہن سے جلے
آبدیدہ اداؤں کی پہچان کیا

ایک اک حرف ہے مقتلِ آرزو
خط کشیدہ صلاؤں کی پہچان کیا

کاسۂ سے سے فکرِ رسا چھین لیں
برگزیدہ سبھاؤں کی پہچان کیا

مقیم اثر بیاولی



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...