اس طرح ترے ہجر کا غم توڑ گیا ہے
جیسے کسی بے کس کو ستم توڑ گیا ہے
تبدیل نہ ہو پائے گااب فیصلہ اس کا
منصف کی طرح وہ بھی قلم توڑ گیا ہے
شاید ہی کسی اور پہ اب ہوگا بھروسا
اک شخص محبت کا بھرم توڑ گیا ہے
اک دھن پہ تھا رقصاں مری سانسوں کا تسلسل
پر کوئی اچانک سے ردھم توڑ گیا ہے
وہ اور ہیں جو کر کے ستم توڑ رہے ہیں
تُو مجھ کو مگر کر کے کرم توڑ گیا ہے
میں دیکھ نہیں پاتا ہوں کچھ اس کے علاوہ
اک چہرہ مری نظروں میں دم توڑ گیا ہے
No comments:
Post a Comment