سخت مشکل جو ہے آسان بھی ہوسکتا ہے
آدمی چاہے تو انسان بھی ہوسکتا ہے
بے جھجک تم جسے کہہ دیتے ہو کافر لوگو!
تم سے اچھا وہ مسلمان بھی ہوسکتا ہے
دیکھ مظلوم کی آہوں میں اثر ہے کتنا
سرد جھونکا سا ہے طوفان بھی ہوسکتا ہے
اے شفقؔ سب کو پریشاں جو کیا کرتا ہے
ایک دن خود وہ پریشان بھی ہوسکتا ہے
No comments:
Post a Comment