زمانے بھر کی بلاؤں کو مات دیتی ہے
یہ میری ماں کی دعا ہے جو ساتھ دیتی ہے
دلوں میں رنج و الم بیٹھ جائے جب اکثر
ہمیں سکون وہی پاک ذات دیتی ہے
غموں کے دور میں ہر شخص ساتھ چھوڑ گیا
میں اور بس میری تنہائی ساتھ دیتی ہے
بس ایک اس کے لئے جان بھی نچھاور ہے
جو ہر گھڑی میرے ہاتھوں میں ہاتھ دیتی ہے
خدا کے آگے تہجّد میں گر پڑو "کاشف"
کبھی جو دن نہیں دیتا وہ رات دیتی ہے
کاشف احسن کاش قنّوجی
No comments:
Post a Comment