Urdu Deccan

Saturday, January 23, 2021

صغیر انصاری

 یوم پیدائش 24 جنوری 1962


 وہ لفظ کے پتھر سے جو گھائل نہیں ہوتا

  پھر کرنا غلط کام بھی مشکل نہیں ہوتا


لوگوں کے دل و جان میں شامل نہیں ہوتا 

کیوں رہنما وسواس کے قابل نہیں ہوتا


تم چاہتے ہو جس کو بنا دیتے ہو مجرم

یوں ٹی وی کے پردے پہ ٹرائل نہیں ہوتا


حساس ہوں باتوں کا اثر ہوتا ہے مجھ پر

پتھر کسی بھی حال میں گھائل نہیں ہوتا


جو تیر مری پشت پہ تم دیکھ رہے ہو

بچ جاتا میں یاروں سے جو غافل نہیں ہوتا


اسکول یہ بازار یہ اخبار یہ ٹی وی

 سب ہاتھ میں ہوتے جو تو جاہل نہیں ہوتا

 

صغیر انصاری


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...