Urdu Deccan

Friday, November 12, 2021

آصف علی آصف

 یوم پیدائش 08 نومبر 1973


شہر کے بیچ بیابان کبھی دیکھا ہے ؟

بھیڑ میں راستہ سنسان کبھی دیکھا ہے؟


دیکھ ! تصویر میں ہے کون مری بانہوں میں

تیرا ہم شکل ہے۔۔پہچان۔۔کبھی دیکھا ہے؟


جان کہہ کہہ کے مری جان تو لے لی تم نے

جان کا حال مری جان ! کبھی دیکھا ہے؟


ذکر بے کار فرشتوں کا کئے جاتے ہو

یہ بتاؤ یہاں انسان کبھی دیکھا ہے ؟


پوچھتے کیا ہو حجابات کے پیچھے کیا ہے

عکس آئینے میں انجان کبھی دیکھا ہے؟


آصف علی آصف


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...