Urdu Deccan

Saturday, January 22, 2022

احمد علی برقی اعظمی

 یاد رفتگاں بیاد ہردلعزیز سخنور و ممتاز نغمہ نگار ابراہیم اشک مرحوم

تاریخ وفات : 16 جنورٕی 2022


ہو گٸے دنیاسے رخصت آج ابراہیم اشک

اردو دنیا کے لٸے ہے روح فرسا یہ خبر


ان کی غزلوں سے عیاں ہے زندگی کا سوز و ساز

فلمی نغمے بھی ہیں ان کے سب کے منظور نظر


ان کو تھا دوھہ نگاری میں بھی حاصل امتیاز

ان کی نظمیں بھی ہیں اک آٸینہ نقد و نظر


" آگہی " ہے نام جس مجموعہ اشعار کا

ندرت فکر و نظر ہے اس میں ان کی جلوہ گر


ان کے ہے " الہام " سے ظاہر شعور فکر و فن

اک ادیب و شاعر و فنکار تھے وہ نامور


گلشن اردو میں ان کی ذات تھی مثل بہار

ان کی اردو شاعری ہے جس کا اک شیریں ثمر


ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دل درد آشنا

گردش حالات پر بھی ان کی تھی گہری نظر


جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کےبلند

عہد حاضر کے تھے برقی وہ سخنور معتبر


احمد علی برقی اعظمی


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...