Urdu Deccan

Saturday, January 8, 2022

اشرف یعقوبی

 یوم پیدائش 01 جنوری1961


دل کے زخموں کو لادوا رکھنا

کتنا مشکل ہے غم ہرا رکھنا


گرد آلود ہو تو ہو چہرا

صاف دل کا یہ آئینہ رکھنا


اوڑھ کر دھوپ جو ملے تم سے

ایسے سائے سے فاصلہ رکھنا


شہر میں جتنے بے مروت ہیں

 ان سے رشتہ نہ آسرا رکھنا


آسماں پر آڑو ہزار مگر

اپنی دھرتی سے رابطہ رکھنا 


زہر کے ساتھ سامنے میرے

کیا عجب تھا ترا دوا رکھنا


میں نے سیکھا شگفتہ پھولوں سے

دل کے گلشن کو خوشنما رکھنا


ہم دعا بانٹتے ہیں اے اشرف

 ہم فقیروں سے سلسلہ رکھنا

 

اشرف یعقوبی


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...