یاد رفتگاں: بیاد شہرہ آفاق فیلمی گلوکارہ و بلبل ہند لتا منگیشکر
تاریخ وفات06 فروری 2022
ہوگئیں رخصت لتا منگیشکر
ہے نہایت روح فرسا یہ خبر
لحن میں تھا اُن کے جو سوز و گداز
اُس سے کر لیتی تھیں سب کے دل میں گھر
اُن کی رحلت سے سبھی ہیں سوگوار
جن کے تھیں ٹوٹے دلوں کی چارہ گر
اپنی فلموں میں مَدُھر آواز سے
تھیں جہاں میں سب کی منظورِ نظر
تھیں وہ بھارت رتن سے بھی سرفراز
اِس حقیقت سے سبھی ہیں باخبر
دوسری ہوگی نہ اب کوئی لتا
کہہ رہے ہیں یہ سبھی با چشمِ تَر
جاری و ساری تھا جو تازندگی
ختم اُن کا ہو گیا علمی سفر
تھیں وہ برقی ؔ بلبلِ ہندوستاں
فلمی دنیا میں سبھی ہیں نوحہ
گر
احمد علی برقیؔ اعظمی
No comments:
Post a Comment