Urdu Deccan

Friday, February 25, 2022

مشتاق مہدی

 یوم پیدائش 13 فروری 1952


 

 رن کو نکلے تھے سبھی اک جان سے

 کچھ مگر لوٹے کہ تھے بزدل بہت

 

غیر میں کس کو کہوں سب دوست ہیں

دشمنی پر کچھ مگر مائل بہت


اب کروں کس پر یقیں اس ناؤ میں

ڈوبتے دیکھے یہاں ساحل بہت


دیکھتی جو آنکھ وہ تھی نیند میں

واقعی کیا لوگ ہیں گھائل بہت


مشتاق مہدی 


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...