یوم پیدائش 08 مئی 1973
یہ عشق والے دلوں کو ہی گھر بناتے ہیں
یہ وہ پرندے ہیں جن کو قفس ہی بھاتے ہیں
عجیب ان کی طعبیت عجب ہے خوداری
یہ دل جھکاتے ہیں سر کو نہیں جھکاتے ہیں
خیالی لوگ خیالی ہیں بستیاں ان کی
اکیلے بیٹھ کے یہ محفلیں سجاتے ہیں
ہوا سے پھول سے خوشبو سے بات کرتے ہیں
یہ ان کی سنتے ہیں اپنی انہیں سناتے ہیں
نہ جانے کس کی کہانی انہیں رلاتی ہے
نہ جانے کس کے فسانے انہیں ہنساتے ہیں
خلا میں پھیرتے رہتے ہیں انگلیاں اپنی
یہ زندگی کے نئے زاویئے بناتے ہیں
نشاط پروین
No comments:
Post a Comment