یہ جو مجھ خاک سے نسبت ہے مدینے کی خاک
خاک مت جان کہ جنت ہے مدینے کی خاک
میں خیالات میں ماتھے پہ لگا لیتا ہوں
اس عقیدے سے کہ حکمت ہے مدینے کی خاک
ہر مسلمان کی خواہش ہے مدینے مرنا
ہر مسلمان کی شوکت ہے مدینے کی خاک
ہم گنہ گار غلاموں کی رہائی کے لیے
ہر عدالت میں ضمانت ہے مدینے کی خاک
بادشاہی کی تمنا ہے نہ محلوں کی کلیم
میری تو ایک ہی حسرت ہے مدینے کی خاک
شہزادہ کلیم یونس
No comments:
Post a Comment