Urdu Deccan

Sunday, July 17, 2022

راز لائل پوری

یوم پیدائش 24 جولائی 1920

کسی کو صورتِ ساقی نہ جب نظر آئی 
شراب خانے میں ہر آنکھ غم سے بھر آئی 

ہمیں نہ پوچھا دیئے بھر کے جام غیروں کو 
سلوک دیکھ کے ساقی کی آنکھ بھر آئی 

ہمیں کسی کے تغافل نے نامراد رکھا 
ہماری دید کی حسرت کبھی نہ بر آئی 

نہ آئے تم شبِ وعدہ نہ موت آئی ہمیں 
تمہاری یاد ہی دل جوئی کو مگر آئی 

جو ناگہاں انہیں دیکھا تو یوں ہُوا محسوس 
کہ جیسے حُور کوئی عرش سے اُتر آئی

فراقِ دوست میں گھبرا کے جان دے دی رازؔ 
مِلاپ کی کوئی صورت نہ جب نظر آئی

راز لائل پوری


 

No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...