Urdu Deccan

Sunday, July 17, 2022

اے آر ساغر

یوم پیدائش 14 جولائی 

یوں خود کو گرفتارِ بلا رکھا ہے 
گویا کسی مقتل کو سجا رکھا ہے

گر بس میں ہو تو آگ لگا دوں دل کو
کم بخت نے مدت سے ستا رکھا ہے

اور ہم دل والوں کے مقدر میں یہاں 
شبِ ہجراں کے سوا کیا رکھا ہے

محشر کی گھڑی یقیناً تم سمجھو گے 
فرقت زدوں نے جو نقصاں اٹھا رکھا ہے

یہ کیا کم داد ہے کہ ساغر ہم نے
قاتل کو ابھی دل میں چھپا رکھا ہے

اے آر ساغر



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...