علم و وفا شعور کو دل میں بسا کے چل
آئنہ زندگی کو بھی اپنی بنا کے چل
پانا ہے دو جہان میں عزت اگر تجھے
خاکِ در علوم کو سر پر سجا کے چل
جس کے گلوں سے روح میں آ جائے تازگی
ایسا شجر تو اپنے چمن میں لگا کے چل
تابندہ ہوگا تیرا تخیل تبھی اگر
وحدت کا اک چراغ جو دل میں جلا کے چل
الفت تجھے جو فاتح خیبر سے ہے اگر
رستہ محبتوں کا سبھی کو بتا کے چل
No comments:
Post a Comment