کانچ کے گھر کا عجب منظر نظر آنے لگا
ہر کسی کے ہاتھ میں پتھر نظر آنے لگا
ظالموں کو مل گئی جب چھوٹ سارے شہر میں
خون کا پیاسا ہراک خنجر نظر آنے لگا
ہوگئے مجھ سے جدا وہ ایک مدت ہوگئی
ان کا چہرہ خواب میں اکثر نظر آنے لگا
بھیک جب شاہ و گدا کو مل گئی شاکرؔ وہاں
سارا عالم ان کی چوکھٹ پر نظر آنے لگا
No comments:
Post a Comment