Urdu Deccan

Tuesday, November 22, 2022

نجمہ منصور

یوم پیدائش 09 نومبر 1967

نظم (محبت کو کبھی یاد نہ بننے دینا)

کبھی محبت کو یاد نہ بننے دینا 
تمہیں معلوم نہیں ہے 
محبت یاد بن جائے تو 
لمبے گھنے درختوں کی شاخوں کی مانند 
بدن کے گرد 
یوں لپٹ جاتی ہیں کہ سانسیں 
رک رک کر آتی ہیں 
ایک لمحہ کو 
یوں لگتا ہے جیسے 
زندگی اور موت کے بیچ خانہ جنگی میں 
زندگی ہار جائے گی 
مگر محبت کی سسکیاں 
کچھ دیر سہم کر 
چپ اوڑھ لیتی ہیں 
اور پھر اس ایک لمحے کی موت 
کئی صدیوں پر بھاری ہو جاتی ہے 
سنو 
بس اس ایک لمحے کی سیاہی 
رگوں میں گھلنے سے پہلے 
یہ جان لو 
محبت کو کبھی یاد نہ بننے دینا

نجمہ منصور



No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...