ہو گیا ہے جناب یہ بھی کمال
اٹھ رہا ہے مری صحت پہ سوال
کوئی کہتا ہے روگ عشق کا ہے
کوئی کہتا ہے بیوی کا ہے خیال
ہم سے کچھ دوستوں نے یہ بھی کہا
جلد ہو جائے گا تمہارا وصال
لکھ رہا ہوں میں سچ یقیں جانو
مجھ کو کچھ رنج ہے نہ کوئی ملال
کوئی بیماری ہو گئی لاحق
جس سے صحت کو آگیا ہے زوال
کردو باسم کے حق میں آپ دعا
جلد مولیٰ کرے صحت کو بحال
باسم فیض آبادی
No comments:
Post a Comment