Urdu Deccan

Tuesday, January 18, 2022

مقبول احمد مقبول

 یوم پیدائش:01 جنوری 1965

   

گزریں پھر ایک حادثۂ خونچکاں سے ہم 

اے دوست ایسا حوصلہ لائیں کہاں سے ہم

 

ہر دن ہیں مشکلات و مسائل نئے نئے 

شاید گزر رہے ہیں کسی امتحاں سے ہم

 

پیدا ہو کیسے جذبۂ تسخیر کائنات 

آزاد ہی نہ ہو سکے وہم و گماں سے ہم

 

اپنے لئے جو باعث صد افتخار تھی 

اب اس گھڑی کو ڈھونڈ کے لائیں کہاں سے ہم

 

رہزن کا خوف چھوڑیئے پہلے یہ سوچیے 

خود کو بچا کے کیسے رکھیں پاسباں سے ہم

 

کیسے الگ کریں گی زمانے کی گردشیں 

ہندوستاں ہے ہم سے تو ہندوستاں سے ہم 


مقبولؔ کیا کریں کہ طبیعت ہے حق پسند 

محظوظ ہونے والے نہیں داستاں سے ہم


مقبول احمد مقبول


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...