یوم پیدائش 08دسمبر
سارے غم دوسری طرح کے ہیں
اور ہم دوسری طرح کے ہیں
جب بھی لکھیں گے سچ ہی لکھیں گے
یہ قلم دوسری طرح کے ہیں
کیا ہو نقشِ قدم سے اندازہ
وہ قدم دوسری طرح کے ہیں
وہ کرم دوسری طرح کے تھے
یہ کرم دوسری طرح کے ہیں
جتنے بھی لوگ ہیں میرے اطراف
بیش و کم دوسری طرح کے ہیں
محترم آپ ہیں بہت لیکن
محترم دوسری طرح کے ہیں
سب کو بکھرے ہوئے دکھائی دئیے
ہم بہم دوسری طرح کے ہیں
اس محبت کی راہ میں عادل
پیچ و خم دوسری طرح کے ہیں

No comments:
Post a Comment